کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پی ڈی ایم جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ انہیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی طبعیت میں کچھ بہتری آئی ہے،فائنل چیک اپ کے بعد جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیے جائیں گے۔علاوہ ازیں آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے، سابق صدر نے مولانا فضل الرحمن کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھجوایاہے۔