پشاور(جسارت نیوز) انڈر 15 نیشنل چمپئن ثناء بہادر نے ڈی سی پشاور گرلزا سکواش چمپئن شپ جیت لی ،فائنل میچ میںکانٹے کے مقابلے کے بعدانڈر 19چمپئن کومل خان کو2-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری کیٹگری میں ٹاپ سیڈ نمرہ عقیل نے حراء کیخلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ڈی سی آفس پشاور اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈی سی پشاور گیمز کے سلسلے میں گرلز کیٹگری کے فائنل گزشتہ روز قمر زمان اسکواش کورٹس میں منعقد ہوئے ‘ ثناء بہادر نے کومل خان کیخلاف ,11:9,12:10 11:8,11 :13 ,12:10جبکہ اوپن کیٹگری میں ٹاپ سیڈ نمرہ عقیل نے حراء کو 8:11,11:9,12:10,11:6 سے برتری حاصل کرلی، مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیمہ نے انعامات تقسیم کیے۔