راولپنڈی: شہر کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں بے دردی سے خاتون ٹیچر سے پرس اسنیچنگ کی واردات کرنے والے ملزم انیس اقبال کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
راولپنڈی شہر میں تھانہ ریس کورس کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی اسکول ٹیچر سے اس بے دردی سے پرس چھینا کہ اسکول ٹیچر گر کر زخمی ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔
Terrible purse snatching incident in Rawalpindi.. FIR registered..
Those who are linking this incident with PM statement on Hijab are wrong.. pic.twitter.com/S4MgLn0SrV— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 25, 2021
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسکول ٹیچر گلی سے گزر رہی ہے کہ اس دوران فیس ماسک پہنے نامعلوم موٹرسائیکل اس بے دردی سے ٹیچر سے بیگ چھینا کہ وہ منہ کے بل سڑک پر جا گری اور زخمی ہوگئی، اور راہزن فرار ہوگیا۔ اسنیچنگ کے دوران ٹیچر کا موبائل وغیرہ بھی گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران چند راہ گیر بھی گلی میں پہنچ کر ٹیچر کی مدد کرتے ہیں۔
تھانی ریس کورس میں خاتون ٹیچر کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی جس دوران ملزم کے اپنے ہی پستول سے نکلی گولی دائیں کلائی پر لگی۔ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور پرس بھی برآمد کرلیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس سنیچنگ کرنے والا ملزم انیس اقبال گرفتار کرلیا۔
سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیےتھے۔ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ pic.twitter.com/2J2jHdW9ow
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 25, 2021