نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

332
فائل فوٹو

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021کا شیڈول جاری کردیا، امتحانی  پرچوں کا دورانیہ 2گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح شفٹ میں لیے جائیں گے، جس کےامتحانی اوقات کار صبح ساڑھے 9سے ساڑھے 11بجے تک ہونگے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا کہ جنرل گروپ ( آرٹس )  کے امتحانات دوپہر  کی شفٹ میں لیے جائیں گے،جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4بجے تک ہونگے۔

خیال رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 5جولائی سے شروع ہیں،تمام پرچے 50 فیصد MCQ’s ، 30فیصد مختصر سوالات کے جوابات اور 20 فیصد بیانیہ جواب کے اوپر مشتمل ہوں گے۔