لندن تا اسلام آباد خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان

333

لاہور (آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے لندن سے اسلام آباد کے لیے دوطرفہ خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے شہر لندن کے لیے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے، چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔10جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔ پہلی پرواز 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔شیڈول کے مطابق 12،14،17،22،24،28اور 31 جولائی تک خصوصی پروازوں کی آمد و روانگی ہوگی۔پی آئی اے کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہوگی، ایک کمپنی کے تعاون سے یہ پروازیں چلائی جائیں گی۔