لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ علی گوہر آباد کی حد سمیع آباد محلہ میں میں 28 سالہ نوجوان نوید جتوئی نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود پر پستول کا فائر کرکے خود کشی کرنے کی کوشش کی ورثاء کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کے موت کی تصدیق کی۔ اطلاع ملنے پر علی گوہر آباد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود پر پستول کا فائر کرکے خودکشی کی، نوجوان تین بچوں کا باپ تھا۔ دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء حوالے کی گئی۔ لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ رتو ڈیرو کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دو ملزمان زخمی ہوکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت آصف اوڈانو کے نام سے ہوئی جسے چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔