سکھر، دو روزقبل قتل ہونیوالے شخص کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

93

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس نے دو روزقبل قتل ہونیوالے پرانا سکھرکے رہائشی کے قاتل کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ مقتول نے زیادتی کرکے اسکی ویڈیو بنائی تھی، جسے مانگنے پر اس نے نہیںدی تو قتل کیا۔ روہڑی میں اسپورٹس کمپلیکس کے قریب قتل ہونے والے پرانا سکھر کے علاقے وسپور محلہ کے مکین دین محمد شیخ کے قتل کیس میں پولیس نے ایک ملزم مرادعرف انعام شیخ کو گرفتارکرلیاہے، ملزم نے دوران تفتیش کے دوران قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول نے دوہفتے قبل میرے ساتھ زیادتی کی اور میری ویڈیو بنائی جو مانگنے پر اس نے مجھے نہیں دی ،وقوعہ کی رات بھی اس نے میرے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد میں نے اسے تیز دھار آلہ سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کیمطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او روہڑی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مراد شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔