ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان سلطان پہلی بار پی ایس ایل کی سلطان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے صہیب مقصود اور ریلی روسوو کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بدقسمتی سے 42 رنز پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کامران اکمل 36 اور زازئی 6 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ جوناتھن ویلز بھی 6 رنز بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوگئے۔58 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور رومن پاول نے جارحانہ کھیل پیش کرکے پشاور زلمی کو میچ میں واپس لے آئے تاہم پاول 14 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوگئے جب کہ ملک بھی 28 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر3، بلیسنگ مزارابانی 2، عمران خان اور سہیل تنویر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 68 رنز پر گری جب شان مسعود 37 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت میں گری جو 30 رنز بنانے کے بعد کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے تاہم رضوان کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ریلی روسوو اور شعیب مقصود نے لاٹھی چارچ شروع کردیا۔مقصود نے 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ روسوو نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تاہم وہ اپنی اننگز کو آگے نہ بڑھاسکے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ مقصود 65 اور خوشدل شاہ 15 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور ثمین گل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑاور ہارنے والی ٹیم کو تین کروڑ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ بہترین بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو 8،8 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔