واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار ہیں۔ اخبار کے مطابق رئیسی کی جارحیت پسندی، جوہری اور علاقائی عزائم کے بارے میں امریکا تشویش میں مبتلاہے ۔ رپورٹ کے مطاب رئیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایران کی معیشت کھولنے کے سخت مخالف ہیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہانتخابات میں ٹرن آؤٹ کا جو تناسب حکومت نے بتایا وہ بہت زیادہ ہے۔