ملتان سلطان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیت لیا

340
ابوظبی: ملتان سلطان کے فیلڈرز پشار زلمے کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش ہورہے ہیں

کراچی( رپورٹ : وزیر علی قادری)ملتان سلطان یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمے کو ہرا کر پی ایس ایل کی پہلی بار چمپئن بن گئی‘پشاور زلمے کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا اور پوری ٹیم 207رنز ہدف کے تعاقب میں9وکٹوں کے نقصان پر59 1رنزبناسکی ‘ ملتان سطان کو 47رنز ے فاتح ٹھیری،ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے صہیب مقصود اور ریلی روسوو کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بدقسمتی سے 42 رنز پر دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کامران اکمل 36 اور زازئی 6 رنز بناسکے۔ جوناتھن ویلز بھی 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔58 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور رومن پاول نے جارحانہ کھیل پیش کرکے پشاور زلمی کو میچ میں واپس لے آئے تاہم پاول 14 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ ملک بھی 28 گیندوں پر 48 رنز بناکر نمایاں رہے ۔عمران طاہر نے ایک ہی اوور میں شیرفن ردرفورڈ ، وہاب ریاض اور محمد عمران کو آؤٹ کرکے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ عماد بٹ 7 رنز بناکر عمران خان کا شکار بنے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 3، بلیسنگ مزارابانی 2، عمران خان اور سہیل تنویر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیاتھا، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان کے بلے باز صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔رائیلی روسونے بھی صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود نے 37 اور محمد رضوان نے 30 رنز بنائے۔خوشدل شاہ ‘ 15 رنز جانسن چارلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔