مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

322

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام  ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز  ہونے پر  اسپتال میں داخل کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان  جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کئی دنوں سے بخار نہیں ٹوٹ رہا، انہیں  انفیکشن  ہوگیا تھا، آج اسپتال میں داخل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈاکٹرز نے مولانا کو آئی سی یو میں رکھا ہے،مولانا کے مختلف ٹیسٹ ہورہے ہیں، امید ہے مولانا بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔