اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے بین اقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں طالب علم سے زیاتی کے واقعے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے مجر موں کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے تا کہ آئندہ کسی بھی شخص کو درسگاہوں کے تقدس کو پامال کر نے کی جرات نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی انتظامیہ کا واقعے کا نوٹس لینے اور ایف آئی آر درج کروانے کے بجائے مجرموں کو فرار کروانا افسوس ناک ہے۔ اسلام آباد کی یو نیورسٹیوں کے ہا سٹلز علاقائی ، لسانی تنظیموں اور جر ائم پیشہ افراد کے مراکز بنے ہو ئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کی یو نیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کی جا ئے۔ میاں محمد اسلم نے کہا اس واقعے پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔