گوادر،آل پارٹیزکاایس ایچ او کے عدم ٹرانسفر پر احتجاج

403

گوادر(نمائندہ جسارت)گوادر آل پارٹیز کی جانب سے SHO گوادر محسن کی ٹرانسفر اور ضلع بدری سیاسی کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کیلیے میرین ڈرائیو پر احتجاجی دھرنا۔کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔پولیس کی طرف سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف شدید احتجاج۔ڈپٹی کمشنر گوادرعبدالکبیر زرگون کی دھرنا مظاہرین سے مزاکرات سیاسی کارکنان پرچاک ایف آئی آر ختم اور SHOگوادر محسن کو ٹرانسفر ضلع بدری کے لیے 10یوم کی مہلت اور یقین دہانی پر دس یوم کے لیے احتجاج اور دھرنا موخر تفصیلات کے مطابق یکم جون کو گوادر پولیس کی طرف سے جماعت اسلامی گوادر کے ضلعی نائب امیر سعید احمد بلوچ کی رہائش گاہ پر حملہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی۔SHOگوادر محسن کی ٹرانسفر اور ضلع بدری اور سیاسی کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے میرین ڈرائیو پرآل پارٹیز کے کارکنان نے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔اور کئی روز گزرنے کے باوجود معاملات کو حل نہ کرنے پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پرضلع انتظامیہ کے نمائندوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج، اسسٹنٹ کمشنر راجہ اطہر عباس و ایس ڈی پی او مراد علی کے ساتھ دھرنا کیمپ میں بہنچے اور مظاہرین سے مزاکرات کیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرگون مظاہرین سے مزاکرات کے لیے احتجاجی دھرنا کیمپ پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کیے۔ڈبٹی کمشنر کی طرف سے پولیس کی مدعیت میں سیاسی کارکنان کے خلاف درج آیف آئی آر ختم کرنے جبکہ SHOگوادر محسن کو دس یوم کے اندر ٹرانسفر اور ضلع بدر کرنے کی یقین دہانی پر آل پارٹیز نے اپنی جاری احتجاچی دھرنا اور مظاہرہ دس یوم کے لیے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔دریں اثناء￿ احتجاجی مظاہرین نے سابق سنیٹر عثمان کاکڑ کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرلی۔