سمیع اللہ نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

160

لاہور(جسارت نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن برطرفی کا مطالبہ کردیا۔سمیع اللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر فیڈریشن کو گھر چلے جانا چاہیے، کبھی سوچا نہیں تھا نمبر ون ٹیم 18 ویں پوزیشن پر بھی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی سے پاکستان اس پوزیشن پر پہنچا ہے۔