وزیر اعظم ایٹمی پروگرام رول بیک کرنا چاہتے ہیں،رضا ربانی

126

اسلام آباد (آن لائن ) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نیوزیراعظم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کوئی بات یا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، عمران خان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ دنیا کو کہیں کہ ایٹمی پروگرام پر بات ہوسکتی ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم یہ کہہ رہے رہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پھر ایٹمی ہتھیاروں کی بھی ضرورت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کی غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کی گئی یہ متنازع بات اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کا نیوکلیر پروگرام ختم نہیں کیا جا سکتا ۔