اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔شریک ملزمان کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ نیب نے اسحق ڈار کیخلاف ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یہ میگا اسیکنڈل کیس ہے ،رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے ۔عدالت نے شریک ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی ۔