وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدرزیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں وہ خود سرپرائز ہوں گے، سندھ میں ان کی حکومت ختم ہوگی، آئندہ انتخابات میں سندھ حکومت چلی جائے گی۔
سابق صدر آصف زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی آپس میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں ملاقاتیں اچھی بات ہے ، سیاسی جماعتوں کی ملاقاتوں کوکنٹرول نہیں کرسکتےالبتہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں وہ خود سرپرائز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت ناکام ہوچکی ہے سندھ میں پانی ،کچرا اورسب کچھ چوری ہوتا ہے کیاکرسکتے ہیں کراچی میں پورٹ کے معاملات پرسوال مجھ سے ہوں گے مراد علی شاہ سے نہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ کے فور منصبوبہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کاکام تھا لیکن وفاق کررہاہے سندھ میں بیشترمنصوبے صوبے کے اختیار میں آگئے مگر اب بھی وفاق کام کررہاہے این ڈی ایم اے اورایف ڈبلیو وفاقی ادارے ہیں لیکن کراچی میں نا لو ں کی صفائی کرتی ہے کراچی میں سیوریج نظام سے لیکر دیگر کام وزارت بحری امور کروارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں زمینیں لے کر لیز پر دی جاتی تھیں کوئی پوچھنے ولا نہیں تھا سندھ میں ریلوے ٹریک پر بڑی بڑی عمارتیں پہلے سے تعمیر نہیں ہوئیں، کے پی ٹی سے متعلق بہت لوگ ناراض بھی ہوگئے تھے۔