رہنما پی پی کے چیف جسٹس کیخلاف نازیبا  الفاظ‘کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی

248

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 114سے مقامی رہنما مسعود الرحمن عباسی کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے استعمال کی گئی نازیبا زبان پر چیف جسٹس کی طرف سے لیے گئے از خود نوٹس کیس پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے کی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے مسعود الرحمن عباسی کی تقریر سنی، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ تقریر کی بابت سنا ضرور ہے مگر وڈیو نہیں دیکھی۔ جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ مجوزہ تقریر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔مسعود الرحمن عباسی نے اپنی تقریر میں انتہائی تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ پبلک میٹنگ خطاب میں چیف جسٹس کا نام لیکر للکارنا معزز عدالت اور عدلیہ کی توہین ہے۔ عدالت نے مسعود الرحمن عباسی ، پیمرا ، اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے اور آئی جی سندھ کو مسعود الرحمن عباسی کو نوٹس کی ترسیل کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 28جون تک ملتوی کر دی ۔