اسلام آباد ہائیکورٹ: ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای اوشعیب شیخ کے وارنٹ جاری

149

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں عدم حاضری پر شعیب شیخ کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔منگل کے روز ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی سیشن کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہے؟جس پر ان کے وکیل نے کہا بروقت نہیں بتایا گیا تھا اس لیے نہیں پہنچ سکے۔