لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمے داری سنبھال لی ہے ،عمران خان نے اپنے دفتر کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا، دونوں رہنما ان الزامات کا دوران قید ہی جواب دے چکے ہیں۔ان خیالات مریم اورنگزیب نے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جہانگیر ترین کے این آر او اور عوام دشمن بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خواتین اور معصوم بچوں کے مجرموں کی وکالت کرتے ہیں وہ سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکے ہیں۔عمران خان نے ایف آئی کی مدد سے تماشا لگانے کی ناکام کوشش کی،ایف آئی اے کا ہیڈ آفس عمران خان کا آفس ہے،3 سال سے نیب کا دفتر عمران خان کے دفتر میں رہا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے گٹھ جوڑ بن گیا ہے،3 سال عوام کو بیوقوف بنا کر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام بنایا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ایف آئی اے میں ساڑھے 400ارب کی چینی کھا لی گئی،عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ خواتین کا ریپ اس لیے ہوتا ہے کہ ان کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اس پر عمران خان کو شرم کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہر وہ منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا اس پر تختی لگائی۔