چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ، عدالت کا نوٹس

239
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا ہے جبکہ تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے اور  عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

عدالت کا مطابق  تین رکنی بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی خلاف کیس چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کی جارہی ہے۔

میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر پارٹی کے مقامی رہنما کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مقامی عہدیدارکے خلاف جواب ملنے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔