اسلام آباد: کاروباری مراکز بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

105

 

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) کورونا وبا سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ شہر کے تمام کاروباری مراکز جمعرات کو بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ اتوار کے روز بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ کی مارکیٹس بند رہیں گی اور اس کے علاوہ آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی۔