نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پولیس کی ضلع بھر میں چھاپا مار کارروائیاں، منشیات فروش و روپوش ملزمان زیر حراست، تھانہ دوڑ پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم مانجھی عرف جج کو حراست میں لے لیا جبکہ تھانہ سکرنڈ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران روپوش ملزم نصراللہ کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مار کر روپوش ملزم آصف علی کو حراست میں لے لیا۔ مذکورہ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔