کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ کسٹمزذرائع کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بجری سے لدی ہوئی 10 ویلر ٹرک کے خفیہ خانے سے370کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور8 کلو افیون برآمدکرلی ، برآمد کی گئی منشیات کی قیمت 11کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔