وزیراعظم کے بیان پر شیری رحمن اور مریم اورنگزیب آگ بگولہ

198

اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز+نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کسی مرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور جرائم کا الزام خواتین یا ان کے لباس پر عائد کرے۔وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے بارے میں بیان پرردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر انہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کے لیے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے،وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور قابل مذمت ہے۔علاوہ ازیںن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کا بیان ان کی عورت سے نفرت والی بیمار ذہنیت کی جھلک ہے ،جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی اقدام نہیں بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود پر قابو رکھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والے قاتلوں کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔