سکھر، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ڈیلر گرفتار، تیرہ ہزار پانچ سو گرام افیوم برآمد

162

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی بروقت کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈیلر گرفتار، تیرہ ہزار پانچ سو گرام افیوم برآمد مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کے مطابق اے سیکشن پولیس کی ایس ایچ او یاسر کھوسو کی سربراہی میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناکر منشیات ڈیلر فرید خان پٹھان کو گرفتار کرلیا قبضہ سے 13500 گرام افیوم برآمد مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی پولیس کی بہترین کارروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔