لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے چانڈکا پل رائس کینال سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں نے حد کے تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش غوطہ خوروں کی مدد سے رائس کینال سے نکال کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردی جہاں نوجوان کی شناخت محلہ قافلہ سرائے کے رہائشی نوجوان اصغر علی سولنگی کے نام سے ہوئی۔