ن لیگ کے بجلی منصوبے حکومت سے نہیں چل رہے، احسن اقبال

289

لاہور(صباح نیوز)ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کی بہت خدمت کی ہے، نوازشریف نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال بعد پھر ملک میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی، حکومت نے عوام کے لیے بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔