پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد مختار اعوان کی یونی لیور پاکستان کے ریفرنڈم میں یونی لیور ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے رحیم یار خان گئے۔ یونین عہدیداران نے اپنے صدر کامران ارشد اور جنرل سیکرٹری منظور خان کی قیادت میں ان کا استقبال کرنے کے ساتھ پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ مختار اعوان نے یونی لیور کمپنی کے ریفرنڈم میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک دی اور کہا کہ آپ ساتھی بہت ہمت والے ہیں بہت جدوجہد کی ہے۔ آپ کا ڈسپلن اور اپنی قیادت پر اعتماد ہی آپ کی کامیابی کی وجہ نظر آتی ہے۔ میں اپنی جانب سے اور اپنی فیڈریشن کی جانب سے آپکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ یونی لیور یونین کے صدر کامران ارشد نے اپنے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد رحیم یار خان کے مزدوروں کے لیے بہت خوش آئند ثابت ہوگی اور مزدور تحریک کی مضبوطی کا با عث بنے گی۔