اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک روزہ دور کراچی مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی کے دورے کے دوران نجی اسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی عیادت کی اور ان کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹرعثمان کاکڑ کو گزشتہ روز کوئٹہ سے ائر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ نے دورے کے دوران چیف کمشنر شاہد بلوچ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وہ کمشنر انکم ٹیکس حمل دشتی بلوچ کی رہاش گاہ پر بھی گئے اور ان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔