کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنے والد کو تاریخ کا سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد قرار دے دیا ہے۔ بختاور زرداری نے فادرز ڈے کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’تاریخ کے سب سے حوصلہ مند اور بہادر والد کو فادرز ڈے مبارک ہو ، میرے والد کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے پھر چاہے اْن پر کتنے ہی جھوٹے الزامات کیوں نہ لگائے گئے ہوں، میرے والد نے پاکستان میں موجود کٹھ پتلیوں اور بھگوڑے ڈکٹیٹروں کا سامنا کیا جس کی وجہ سے مجھے اْن پر فخر ہے۔