اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد نو منتخب صدر سیّد ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے 13 ویں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تہران کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہوں۔