فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ جنرل کونسل کا اجلاس ضلعی صدر چودھری عمرفاروق کی زیرصدارت مرکزالاسلامی میں ہوا۔ اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، جے آئی یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک، صوبائی صدر جبران بٹ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محبوب الزماںبٹ، ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے خطاب کیا۔ اس موقع صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلال قدرت بٹ، جے آئی یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راشد محمود ،نائب صدورنویداعوان،فاروق احمدسلیم انصاری،ملک اسامہ نذیر،احسان چٹھہ،زونل صدور،نومنتخب یونٹس صدوراورکارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق جے آئی یوتھ جنرل کونسل کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان سٹیٹس کو سے نجات کے لیے کردار ادا کریں۔ جماعت کے دروازے یوتھ کے لیے کھلے ہیں۔ آئے مل کر انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے میدان عمل میں نکلیں۔ ملک میں ایک لاکھ جماعت اسلامی یوتھ کے نئے یونٹس بنائیں گے۔انہوں نے جے آئی یوتھ کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کو اپنا مشن بنائے۔