اسلام آباد: ضلعی عدالتیں کل سے مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

145

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد 21 جون (پیر) سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی
ضلعی عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں نے آفس آرڈر جاری کر کے رجسٹرار ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ کورٹس ایسٹ اور ویسٹ 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔ماتحت عدلیہ کے تمام ججز اور اسلام آباد بار کے صدر کو بھی آفس آرڈر کی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔