شکارپور (نمائندہ جسارت) کچے میں جاری ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈ پولیس آپریشن کے جائزے اور جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کوٹ شاھو تھانے کی پولیس پکٹ ڈھونگ بلاک ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کے ساتھ پہنچے پولیس جوانوں سے بات چیت کی اور ساتھ کھانا کھایا۔ یاد رہے کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو، ایس ایس پی کشمور، کندھکوٹ امجد شیخ اور اے ایس پی سٹی سید فاضل شاہ بخاری کے ساتھ گزشتہ روز بھی گڑھی تیغو کے کچے کا دورہ کیا تھا۔