مغنی خاندان کا سراج الحق سے اظہار تشکر

185

پشاور (نمائندہ خصوصی) کینیڈا میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی جانب سے ٹیلی فون کرکے تعزیت کرنے پر ہماری فیملی کو جو قلبی سکون ملا وہ الفاظ میں نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مدیحہ غنی کے چچا حسن مغنی نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر اور انچارج اسپورٹس صفحہ سید وزیر علی قادری سے کیا جو ان سے تعزیت کے لیے رہائش گاہ پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے اپنے خصوصی نمائندے کو ہمارے خاندان سے تعزیت کرتے کے لیے بھیجا جس پر ہماری پوری فیملی شکر گزار ہے۔ اس موقع پر انہیں ‘ منور حسن نمبر’ شمارہ بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں رونما ہونے والے سانحہ میں پشاور سے تعلق رکھنے والی فیملی کے 4 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کا کمسن بیٹا زیر علاجِ ہے۔