کوئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے شموزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا دہشت گردوں نے تین اطراف سے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ کی جس پر چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کی اس دوران قریب واقع چیک پوسٹ سے مزید نفری مدد کیلئے وہاں پہنچی جوانوں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں دہشتگر ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب فرار ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 35 سالہ حوالدار حیات اللہ جوگیزئی زخمی ہوا جو بعدازں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔