اہلیان اسلام آباد کی فلسطینیوں کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد

173

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا اور صدر الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد حامد محمود اطہر نے اہلیان اسلام آباد کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جمع کی جا نے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی امدادی رقم کا چیک جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کو پیش کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ،مر کزی میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد شمسی بھی مو جو د تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی ، الخد مت فاؤنڈیشن اور اسلام آباد کے شہر یوں کو اہل فلسطین کے لیے مالی ایثار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا اسرائیلی دہشت گردی اور بمباری سے غزہ و فلسطین کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، اب فلسطین کی تعمیرنو کا مسئلہ درپیش ہے۔ جماعت اسلامی اور الخد مت فاونڈیشن اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اس کی تعمیر نو کے لیے جھولی پھیلا کر فلسطینی مسلمانوں کے لیے فنڈ جمع کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار فلسطینیوں کی امداد کے لیے فلسطین پہنچ چکے ہیں، جہاں زخمیوں کا علاج اسپتالوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حماس اور اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔