سکھر( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کے بھتیجے سید مرتضی شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر وفد میںامیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ اورایڈوکیٹ طارق بھی شامل تھے۔