افغانستان میں کورونا بڑھنے پر چمن میں باب دوستی بند

213

چمن (صباح نیوز) افغانستان میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پاکستان نے پاک افغان بارڈرپرنئی سفری پابندیاں عایدکرتے ہوئے چمن میں باب دوستی کو دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے تحت باب دوستی کو دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی کورونا ایس اوپیزکے تحت واپس آسکتے ہیں جبکہ پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس افغانستان جاسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے دوطرفہ پیدل آمدورفت نئے احکامات تک معطل رہے گی جبکہ پاک افغان دوطرفہ ٹریڈبحال رہے گی۔ دوسری جانب باب دوستی کی اچانک بندش سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری سرحدکے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔