‘بلاول میں جرات ہے تو میری تقریر سن کر جائیں’

347

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ بتانا چاہتا ہوں منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بول کر کردار صاف نہیں ہو جاتے بلاول میں جرات ہے تو میری تقریر سن کر جائیں۔

بجٹ پر بحث کے دوران بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتےہوئے حماداظہر نے کہا کہ  انگریزی بولنے سے کردار کے داغ نہیں مٹ جاتے بلاول بھٹو   نے کچھ باتیں کسی کوسمجھانے کے لیے انگریزی میں کیں، منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بول کر کردار صاف نہیں ہو جاتے بلاول میں جرات ہے تو میری تقریر سن کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ تھی پاکستان اسٹیل اربوں کماتی تھی یہ کروڑوں کے نقصان میں چھوڑ گئے جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا آج وہ بتا رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اسٹیل مل کے بند ہونے کی بات کی تو وہ ن  لیگ کےدور میں بندہوا بلاول بھٹو نے اسٹیل مل کے بند ہونے کی بات کی تو وہ ن  لیگ کےدور میں بندہوئی، آج کل کہتے ہیں کہ تھوڑی تھوڑی کرپشن سے ترقی بھی ہوتی ہےاگر کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا۔