لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اےف آئی اے مےں پےشی کے حوالے سے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کر دی۔ وکلا کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ضمانت قبل از گرفتاری کا آپشن استعمال کرنے کا بھی مشورہ دےا۔ وکلا اور لیگی رہنماﺅں نے اس بات اتفاق کےاکہ تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر ایف آئی اے میں پیشی پر جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے۔ اتوار کے روز وکلا سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔ وکلا کی حتمی مشاورت کے بعد لیگی رہنماﺅں کو پیشی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔وکلا کی حتمی مشاورت کی روشنی میں (ن) لیگ پیشی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرے گی۔