پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں25 ویں میچ کی49ویں اننگز کے دوران چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوئی۔ملتان سلطانز کے جونسن چارلس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیز بولرمحمد حسنین کی بال پرایسا کیا۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جونسن چارلس نے اپنی 47 رنز کی اننگز میں 2 چھکے جڑے جس میں دوسراچھکا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں300واں چھکا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 25 ویں میچ کے اختتام تک69 بلے بازوں نے304 چھکے مارے ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ابھی تک سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے 8 میچوں کی8 اننگز میں254رنز بنائے ہیں جس میں18 چھکے شامل ہیں۔پشاور زلمی کے شرفین ردرفور نو میچوں کی9 اننگز میں15 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور کراچی کنگز کے بابر اعظم 12 ۔12 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر ہیں۔کراچی کنگز کے محمد نبی اور ملتان سلطانز کے صہیب مقصود 11 ۔11 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں مقام پر ہیں۔محمد نبی نے 5 اننگز میں اورصہیب مقصود نے 8 اننگز میں یہ چھکے لگائے ہیں۔24 کھلاڑیوں نے ابھی تک 5 سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ 18 بلے باز 7سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ اسکے 13 بلے بازوں نے 9 میچوں میں66 مرتبہ بال کو باونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ کراچی کنگز کے 10 بلے بازوں نے 8 میچوں میں60 چھکے جڑے ہیں۔لاہور قلندر کے 13 بلے بازوں نے 8 میچوں میں54 چھکے لگائے ہیں۔ملتان سلطانزکے 11 بلے بازوں آٹھ میچوں میں42 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے 11 بلے بازوں نے 8 میچوں میں42 چوکے لگائے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے ابھی تک سب سے کم چھکے لگائے ہیں اسکے 11 بلے بازوں نے 9میچوں میں40 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہنچایا ہے۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ایک اننگز میںسب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں24 فروری کو ہوئے میچ میں اپنی105 رنز کی اننگز کے دوران 8چھکے لگائے تھے۔لاہور قلندر کے محمد حفیظ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی میں22 فروری کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 73 رنز کی اننگز کے دوران 6 چھکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ اتنے ہی چھکے کراچی کنگز کے شرجیل خان نے کراچی میں28 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی 64 رنز کی اننگز کے دوران بھی لگائے تھے۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی میں24 فروری کو ہوئے میچ میں7 کھلاڑیوں نے 18 چھکے مارے تھے جو اس ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔11 بولروں پر یہ چھکے مارے گئے تھے۔ ابھی تک کسی اور میچ میں اتنے بولروں میں چھکے نہیں مارے گئے ہیں۔