حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے‘ حمزہ شہباز

204

لاہور (نمائندہ جسارت)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پاکستانی قوم روٹی کو ترس رہی ہے، حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے۔ان خیلات کاظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری 85 فیصد تک بڑھ گئی، لاکھوں لوگ غربت کی چکی سے نیچے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے برائے اصلاح ہونی چاہیے۔