تربت ائرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ‘ جوان شہید

115

راولپنڈی(صباح نیوز)تربت ائر پورٹ کے قریب ڈیوٹی پر مامور فوجیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید نائیک عقیل عباس کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔