فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کل (بروزجمعہ) 3 روزہ تنظیمی دورے پرفیصل آباد پہنچیں گے۔ مرکزی نائب امرا لیاقت بلوچ، راشدنسیم، معراج الہدیٰ صدیقی، پروفیسر محمد ابراہیم، مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم، ڈپٹی سیکرٹری اظہراقبال حسن، صوبائی امیرجاویدقصوری، صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے پہلے روزسراج الحق نورانی مسجد ڈی گراﺅنڈمیں خطبہ جمعہ، الخدمت لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ سروس کا افتتاح، جے آئی یوتھ کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل اور شہرکی معززسیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ہفتہ 19جون کو ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، صنعت کاروں کے ظہرانے میں شرکت، جماعت اسلامی کے نامزدبلدیاتی اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے ملاقات، سمن آباد میں قرآن انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اور رات کو تاجر کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اتوار20جون کوشعبہ خواتین کی ذمے داران اور شوریٰ کے اجلاس سے خطاب،علما ومشائخ کنونشن سے خطاب اورآخرمیں جماعت اسلامی کے ضلعی و زونل ذمے داران،ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔