لاڑکانہ، متعدد مقدمات میں اشتہاری ملزم اعجاز لاشاری گرفتار

252

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ لاڑکانہ پولیس نے نیو بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لاڑکانہ اور ضلع جیکب آباد کے مختلف تھانوں پر قتل اور پولیس مقابلوں جیسے 10 سے زائد مقدمات میں اشتہاری ملزم اعجاز لاشاری کو گرفتار کرلیا، تعلقہ تھانہ پولیس نے قمبر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ ضلع کے مختلف تھانوں پر قتل اور پولیس مقابلوں جیسے 12 سے زائد مقدمات کے اشتہاری ملزم صحبت لاشاری کو رپیٹر اور کارتوس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے جدید تکنیکی سسٹم کے ذریعے اشتہاری ملزم باغ ولد نوراں جکھرانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ ضلع کشمور کندھکوٹ پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ویہڑ تھانے کی حدود سے لاپتا 15 سالہ نوجوان کو پولیس ملا، جس کی شناخت محمد حسین ولد فدا حسین بروہی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو اپنے گھر کا ایڈریس معلوم نہیں۔ شہری تھانہ ویہڑ پر پہنچ کر نوجوان کی شناخت کریں تاکہ اس کو ورثاء کے حوالے کیا جاسکے۔
جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کا اجلاس
سکھر( نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کی تنظیم نو کے سلسلہ میںدارلعلوم تفہیم القرآن سکھر میںایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ مولانا فرید احمد نے کی۔ اجلاس میںامین صوبہ سندھ حافظ حذیفہ احمد، ناظم صوبہ سندھ برادر حافظ عبدالباسط ،معاون تنظیم بزم قرآن سندھ برادر سلطان احمد اور منتظم ضلع سکھر برادر واجد حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منتظم ضلع سکھر واجد حسین نے نو مقررہ امین ضلع سکھربرادر ابوبکر سے ان کی ذمے داری کا حلف اٹھوایا۔