سکھر کی تاجر برادری کا اتوار کو کاروبار کھلا رکھنے کا مطالبہ

388

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر کی تاجر برادری نے انتظامیہ سے اتوار کو کاروبار کھلے رکھنے کا مطالبہ۔سکھر کے تاجر رہنما چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر و نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر عامر فاروقی صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذاکر بندھانی شاہی بازار کے جنرل سیکرٹری خالد شمسی کریانہ مارکیٹ کے رہنما انور بلوچ رضوان قادری فیضان دامیہ کامران میمن سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھے جانے کے احکامات پر نظر ثانی کرنے اور ضلع انتظامیہ سے جمعہ کو کاروبار بند اور اتوار کے روز کاروبار کی سرگرمیاں جاری رکھے جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔