پاکستان سپر لیگ میں سرفراز احمد کے چوکوں کی سنچری

146

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ میں اپنے چوکوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لاہور قلندر کے خلاف ابوظبی میں ہوئے میچ میں انہوں نے آئوٹ ہوئے بغیر 34 رنز کی اننگزکے دوران حارث روف کی بال پر لگایا گیا دوسرا چوکا انکا60 ویں میچ کی51 ویں اننگز میں سواں تھا۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے30.40 کی اوسط اور128.13 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5 نصف سنچریوں کی مدد سے1125 رنز بنائے تھے جس میں101 چوکے اور23 چھکے شامل تھے۔
پاکستان سپر لیگ میں سو سے زیادہ چوکے لگانے والے سرفراز احمد آٹھویں بلے باز ہیں۔ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں چوکوں کی ڈبل سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیے ابھی تک جو55 میچ کھیلے ہیں انکی53 اننگز میں43.11 کی اوسط اور43.11 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ19 نصف سنچریوں کی مدد سے1940 رنز بنائے ہیں جس میں203 چوکے اور35 چھکے شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں چوکے لگانے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔انہوں نے ابھی تک جو 65 میچ کھیلے ہیں انکی64 اننگز میں27.58 کی اوسط اور136.58 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 سنچریوں اور10 نصف سنچریوں کی مدد سے1710 رنز بنائے ہیں جس میں181 چوکے اور81 چھکے شامل ہیں۔
ٖاس فہرست میں تیسرا مقام لاہور قلندرزکے فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے ابھی تک جو 48میچ کھیلے ہیں انکی48 اننگز میں 28.06 کی اوسط اور135.83 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نونصف سنچریوں کی مدد سے1319رنز بنائے ہیں جس میں 136چوکے اور51 چھکے شامل ہیں۔
آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں چوتھے سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2016 اور2020کے درمیان اسلام آباد یونائٹیڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جو 46میچ کھیلے ہیں انکی46 اننگز میں32.40 کی اوسط اور138.59 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نونصف سنچریوں کی مدد سے1361رنز بنائے ہیں جس میں123چوکے اور81 چھکے شامل ہیں۔
اس فہرست میں پانچواں مقام پر نیوزی لینڈ کے لوک رونچی ہیں جنہوں نے2018 اور2020 کے درمیان اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے جو 31میچ کھیلے ہیں انکی31 اننگز میں36.42 کی اوسط اور166.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس نصف سنچریوں کی مدد سے1020رنز بنائے ہیں جس میں116چوکے اور50 چھکے شامل ہیں۔
محمد حفیظ نے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے لئے 56 میچوں کی53 اننگز میں115 چوکے اور 49 چھکے لگائے ہیں جبکہ احمد شہراد نے ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 45 میچوں کی43 اننگز میں109 چوکے اور 32 چھکے لگائے ہیں ۔