اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اعجاز احمد خان ودیگر کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 28جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسر فرقان حمید، وکیل صفائی رافیع اور نیب گواہ سید ندیم احمد پیش ہوئے۔اس موقع پر آصف زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید اور ندیم بھٹو کی طرف سے ایک روزہ استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیااور گواہ سید ندیم احمد کا بیان قلمبند اور گواہ کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کاحصہ بنایاگیا۔عدالت نے سماعت28جون تک ملتوی کردی۔